ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک نے بابر اعظم نے دسویں پوزیشن چھین لی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ ٹین سے باہر ہوکر 11ویں پوزیشن پر آگئے۔

ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں حسن علی، محمد عباس کی مشترکہ 14ویں پوزیشن ہے۔

رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر کین ولیم سن، تیسرے نمبر پر مارکس لبوشنگے موجود ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن ہے، انگلش کپتان جو روٹ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بولرز رینکنگ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارتی اسپنر ایشون دوسرے، کیوی بولر ٹم ساؤتھی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، کیوی بولر نیل ویگنر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ میں بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر دوسرے، بین اسٹوکس تیسرے، ایشون چوتھے اور شکیب الحسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔