کیپ ٹاون : پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلیے نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے نسیم شاہ کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عامر جمال کی جگہ میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے کھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق 1:30 بجے شروع ہوگا۔