عامر جمال کو بی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی جاری

پی سی بی نے عامر جمال کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عامر جمال کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا۔

پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال بی پی ایل میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے، وی ایونٹ میں کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025ء کا آغاز 30 دسمبر کو ہوا تھا، ایونٹ میں مجموعی طور پر 46 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 7 فروری کو میرپور میں شیڈول ہے۔