کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 735 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔اسی طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 133 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 735 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 32 ہزار 153 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد رہی۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 56 ہزار 392 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 1 ہزار 985 ہوگئی ہے۔