پاکستان میں پولیو کا 48 واں کیس سامنے آگیا ، خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی ریجنل لیبارٹری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے رواں سال پولیو کا یہ تیسرا کیس سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔
سندھ میں رواں سال پولیو کے 13 اور بلوچستان میں 23 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد اور پنجاب سے بھی ایک ایک کیس سامنے آچکا ہے۔
حکام نے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ ہرانسداد پولیو مہم کے دوران والدین اپنے بچوں کو وائرس سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔