کھانے کے بعد سستی محسوس ہونا عام بات ہے، مگر چند منٹ کی چہل قدمی کو معمول بنانا صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ سادہ سی عادت متعدد سنگین بیماریوں سے بچاؤ فراہم کر سکتی ہے۔
مثال کے طور پر، چہل قدمی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اور معدے سے متعلق مسائل جیسے تیزابیت، قبض اور گیس سے تحفظ دیتی ہے۔ اس کے علاوہ دل کی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتی ہے، اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتی ہے۔
آئرلینڈ کی ایک تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد چند منٹ کی چہل قدمی بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتی ہے، جو ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے اہم ہے۔ یہ عمل جسمانی وزن کو قابو میں رکھنے اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ہے۔
ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کھانے کے 15 منٹ بعد کم از کم 10 منٹ کی ہلکی رفتار سے چہل قدمی فائدہ مند ہے۔