آنکھوں کی صحت کے لیے ویڈیو گیمز؟ تحقیق نے عام تصورات کو بدل دیا

جاپانی محققین کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ورچوئل رئیلٹی ویڈیو گیمز کھیلنے سے بینائی میں بہتری آ سکتی ہے۔

تحقیق میں 10 افراد کو چھ ہفتوں تک ایک سادہ وی آر گیم کھیلنے دیا گیا، جس میں کھلاڑیوں کو قریبی اور دور کے اہداف پر نشانہ لگانا تھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن شرکا نے تین دن کے وقفوں سے بھی یہ گیم کھیلا، ان کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی۔