ملک سے فرار کے بعد اشرف غنی کا قوم سے پہلاخطاب

5 اگست 2021 کو طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد ملک سے فرار ہونے والے افغان صدر اشرف غنی نے قوم سے خطاب کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اشرف غنی اور ان کے اہل خانہ امارات میں ہیں اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک میں پناہ دی گئی ہے۔

اب فیس بک پر اشرف غنی نے قوم سے خطاب کیا ہے۔ اشرف غنی کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ دشمن کابل آکر مجھےایک سے دوسرے کمرے میں  تلاش کررہے تھے، مجبوری میں افغانستان سے گیا ہوں۔

اشرف غنی نے مزید کہا کہ ہم سے پہلے بھی بہت سے لیڈر افغانستان سےگئے، پھر واپس آئے،  چاہتاتھا کابل میں خونریزی نہ ہو،  میری زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ کتاب ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں نا امیدی و مایوسی کی یہ راتیں جلد ختم ہوجائیں گی، افغانستان ایک بار  پھر آزاد اور  ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔  رقم لیکر فرار ہونے کا الزام بے بنیاد ہے