افغانستان میں اشیا خورد ونوش پر ٹیکس معاف کردیا گیا

کابل : امارت اسلامیہ افغاستان نے مہنگائی پر قابو پانے کےلیے اشیا خورد ونوش پر ٹیکس معاف کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کو بڑی سہولیات دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان افغان طالبان اور نائب ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عوامی سہولت کےلیے تاجروں کو قیمتوں میں چالیس فیصد کمی لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کےلیے افغان حکومت کی جانب سے اشیاء خورد و نوش پر ٹیکس معاف کردیا گیا ہے۔

امارت اسلامیہ کے احکامات کی روشنی میں افغانستان میں آٹا، گھی، لوبیا، چاول، چینی سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔