بٹلر کی سینچری، انگلینڈ کا سری لنکا کو 164رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

شارجہ میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگش ٹیم کی ابتدائی 3 وکٹیں 35 رنز پر ہی گرگئیں، اوپننگ بلے باز جیسن روئے صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ڈیوڈ ملان 6 اور جونی بریسٹو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔