محمد حارث کے بعد بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے گئے پاکستانی کرکٹر خواجہ محمد نافع بھی بنگلادیش میں پھنس گئے۔
کرکٹرخواجہ نافع کو بی پی ایل فرنچائز نے اب تک پوری رقم بھی ادانہیں کی۔ خواجہ نافع کا پاکستان واپسی کا ٹکٹ بھی جعلی نکلا جس کے باعث وہ ڈھاکا ائیرپورٹ پر رکے ہوئے ہیں۔
ذرائر نے بتایاکہ فرنچائزنے واپسی کا جو ٹکٹ دیا وہ جعلی تھا اور خواجہ نافع کی فرنچائز انہیں مناسب جواب بھی نہیں دے رہی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل محمد حارث بھی بنگلادیش میں پھنس گئے تھے اور ان کی ٹیم دربار راج شاہی نے کھلاڑیوں کو گھر واپسی کے ٹکٹ نہیں دیے تھے، کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ کی جانب سے معاوضے بھی ادا نہیں کیے گیے۔
حارث نے صورتحال سے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش بورڈ سے بات کرتے ہوئے مسئلہ حل کروا دیا تھا۔