جنوبی افریقا کو شکست،نیوزی لینڈ تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

تین ملکی سیریزکے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد نیوزی لینڈ فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔

نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48.4 اوورزمیں حاصل کر لیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے133 رنزکی شاندار اننگز کھیلی،ڈیون کونوے نے 97 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے موتھوسامے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جونئیر دالا اور ایتھن بوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف دیا تھا،جنوبی افریقا کے میتھو بریٹزنے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،ویان ملڈر نے 64،جیسن سمتھ نے 41 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب میٹ ہینری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچ 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔