لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر سعید اجمل نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مہینے پہلے کہا جارہا تھا کہ پاکستان میں کھیلنا خطرناک ہے جب کہ اب ایک مہینے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم سے کھیلنا خطرناک ہوگیا ہے۔
سعید اجمل کے اس گہرے تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا جب کہ سابق کرکٹر کی ٹوئٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر وائرل بھی ہے۔
کسی نے کہا کہ سعید اجمل نے موجودہ حالات کی بالکل درست انداز سے عکاسی کی ہے تو کسی نے ان کی سوچ پر داد دی اور ان کے الفاظ کے چناؤ کو سراہا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے تینوں مقابلے جیت کر ناقابلِ شکست ٹیم ہے جو کہ گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔