بابر اعظم ٹی20کے نمبرون بلے باز بن گئے

دبئی: بابر اعظم عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قابض ہوگئے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بیٹنگ میں پہلے درجے پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ میلان سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں 66 کی اوسط سے 198 رنز بنا کر 834 پوائنٹس کے ساتھ ڈیوڈ مالان (798) کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، ایرون فنچ 3 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر  پر ہیں.

محمد رضوان چوتھی اور ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر ہیں، چھٹے نمبر پر جنوبی افریقا کے مارکرم، ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے ڈیون، آٹھویں نمبر پر بھارت کے لوکیش راہول، نویں نمبر پر انگلینڈ کے بٹلر اور دسویں نمبر  پر ویسٹ انڈیز کے لوئس قابض ہیں، واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ اسکورر جوز بٹلر 8 درجے چھلانگ لگاکر نویں نمبر پر آئے ہیں۔