میری بیٹیوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، شاہد آفریدی 

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اْن کی بیٹیوں کے اکاؤنٹ کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے براہِ کرم! میری بیٹیوں سے متعلق کسی بھی ’اکاؤنٹس‘ یا ’خبروں‘ کو نظر انداز کریں۔

 اپنے ایک ٹویٹ میں شاہد آفرید ی نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہوں گا کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔