ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی جس میں وہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلیں گے۔ 

ویسٹ انڈین ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، تمام میچ 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔

اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، مہمان ٹیم 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 2018 میں پاکستان آئی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔