افغانستان سے جیتنے کی خوشی،کوہلی کی اسٹیڈیم میں ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

بھارتی ٹیم کی فتح پر جہاں بھارتی شائقین کرکٹ نے خوشی کا اظہار کیا وہیں ویرات کوہلی نے بھی ٹوئٹر پر ٹیم کی تصاویر شیئر کرکے اس بات کو ظاہر کیا کہ وہ ایونٹ میں اپنی ٹیم کی پہلی کامیابی پر خوش ہیں۔

ابو ظبی میں بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت نے آسانی سے فتح اپنے نام کی۔

اب بھارتی کپتان بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اسٹیڈیم میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہےکہ بھارت کی مشہور ترین فلم ’رام لکھن‘ کا گانا اسٹیڈیم میں بج رہا ہے جس پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلے تو کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا لیکن پھر اچانک کوہلی نے گانے پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس اسٹیپ کیے۔

بھارتی کپتان کی ڈانس اسٹیپ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر شائقین کرکٹ اور کوہلی کے مداح پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔