دبئی: ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے یو ٹرن لے لیا۔
آئی سی سی سے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں کافی جدو جہد کی ہے، میرا کیرئیر شاندار رہا ہے.
میں نے ویسٹ انڈین کرکٹ کے لیے آنسو اور خون بہایا ہے۔ میں اب بھی ویسٹ انڈیز کے لیے بیٹنگ کررہا ہوں، میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا.
میں اپنے آبائی ملک جمیکا میں الوداعی میچ کھیلنا چاہتا ہوں۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر صورت حال دیکھ کر میں بھی ڈی جے براوو کی صف میں شامل ہوجاؤں گا لیکن فی الحال ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔