پاکستان، بنگلا دیش دوسرا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

پاکستان اوربنگلا دیش مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقراررکھنے کے لئے پرعزم پاکستانی اسکواڈ نے میرپورڈھاکا میں  پریکٹس کی۔ آپشنل ٹریننگ سیشن میں پانچ کرکٹرز نے حصہ لیا تاہم فیلڈنگ، بولنگ اوربیٹنگ کے پریکٹس سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے بھرپورشرکت کی۔

پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے چٹگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کوشکست دی تھی۔