انضمام الحق اور مصباح پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور مصباح الحق کو باقائدہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔ 

انضمام الحق اور مصباح الحق کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جہاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انضمام الحق اور مصباح الحق کوہال آف فیم کیپ پہنائی اور پلا ک پیش کی۔ 

ہال آف فیم کیپ پہن کر انضمام الحق اور مصباح الحق نے گراؤنڈ کا چکر لگا یا اور شائقین کرکٹ نے سابق کپتانوں کا تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔