پی ایس ایل 7 کا میلہ سجنے کی امید

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے معاملات کو اگلے ایک دو روز میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے تمام معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنےکی منصوبہ بندی کی  گئی ہے جس کے لیے  روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر سے لاہور میں ہی کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کے معاملات کے اعلانات کا آغاز  آج سے شروع ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔