سیالکوٹ واقعہ، یقین ہے عمران خان انصاف کرینگے، سنتھ جے سوریا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا بھی سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر بول پڑے۔

سنتھ جے سوریا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ جو کچھ پاکستان میں ہوا وہ بہت ہی حیران کن ہے اور میری دلی ہمدردی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔

سابق سری لنکن کپتان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا لیکن مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ واقعے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سری لنکن وزیراعظم مہندا راجہ پاکسے بھی وزیراعظم عمران خان پر اس اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ سیالکوٹ فیکٹری واقعے کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔