سری لنکا، ہاتھی نے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے 2اہلکاروں کی جان لے لی 

کولمبو:سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف کے 2 کارکن ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں کارکنان سری لنکن کے ضلع ہمبنٹوٹا کے مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے باہر گھر جاتے ہوئے ہاتھی کے حملے کا نشانہ بنے۔

سری لنکن کرکٹ آفیشل کا کہنا تھا کہ دونوں کارکنوں کی لاشیں اسٹیڈیم سے 500 میٹر کے فاصلے سے ملیں۔

خیال کیا جارہاہے کہ دونوں کارکنوں پر ایک ہی ہاتھی نے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے دیہی علاقوں میں ہاتھیوں کے حملے کوئی معمولی بات نہیں ہے۔