پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی

 پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش مکمل کرکے  ڈھاکا سے دبئی کے راستے وطن واپس پہنچ گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بعض ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر پرواز ای کے 608 کی دبئی سے کراچی کیلئے روانگی میں2 گھنٹے 22 منٹ کی تاخیر ہوئی، پرواز نے رات 7:52 بجے کراچی لینڈ کیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر پی سی آر ٹیسٹ لیے گئے۔ 

پی سی بی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی رپورٹس منفی آنے تک تمام کھلاڑی ہوٹل میں قرنطینہ رہیں گے۔