حکومت نے 7ماہ میں 12ارب ڈالر زکا قرض لے لیا 

اسلا م آباد:حکومت نے رواں مالی سال جولائی سے جنوری مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز کا قرضہ لیا ہے۔

اقتصادی امورڈویژن کے مطابق جنوری میں 2 ارب 59 کروڑ قرض لیاگیا جب کہ جولائی سے جنوری کے دوران2ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا ہوا۔

باہمی معاہدوں کے تحت19کروڑ 61 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔ جولائی سے جنوری کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 3 ارب 32کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 3 ارب 26 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کاقرض وصول ہوا۔ کمرشل بینکوں سے2 ارب 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکاقرض حاصل کیاگیا۔مختلف ممالک اورملٹی لیٹرل اداروں سے13 کروڑ 74لاکھ ڈالرکی گرانٹس ملیں۔

 جولائی سے جنوری کے دوران چین سے 10 کروڑ8 لاکھ ڈالرقرض ملا جب کہ جولائی سے جنوری امریکا سے پاکستان کو4 کروڑ52 لاکھ ڈالرقرض ملا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو1 ارب 9کروڑ22لاکھ ڈالرقرض فراہم کیاگیا۔ اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو 1ارب 8کروڑ 62 لاکھ ڈالر قرض ملا۔