ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے

ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.52 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.72 فیصد تک آگئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 15 اشیاء سستی ہوئیں، 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 6 روپے 50 پیسے مہنگی ہوگئی،دال چنا کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا،انڈے فی درجن 2 روپے 10 پیسے مہنگے ہوئے۔

لہسن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوا،چاول، دودھ، دہی، مٹن، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے میں پیٹرول 10 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13روپے تک سستا ہوا، پیاز 7 روپے ، ٹماٹر 3 روپے 70 پیسے،چینی ایک روپے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے تک سستا ہوا۔

دال مونگ، دال ماش، آلو، آٹا، سگریٹ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔