پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج پہلے کاروباری سیشن اختتام پزیر ہوگیا جس کے دوران انڈیکس نے ریکارڈ سطح کو عبور کیا۔
آج ابتک کے کاروبار کے دوران انڈیکس نئی ریکارڈ بلند ترین سطح 82 ہزار 372 تک بھی پہنچا۔
آج پہلے کاروباری سیشن میں 100 انڈیکس 666 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 125 پر بند ہوا ہے۔
پہلے سیشن میں 19.7 کروڑ شیئرز کے سودے 10.66 ارب روپے میں طے ہوئے۔
انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 277روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 91 پیسے کا تھا۔