پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مزید 7روپے لیٹر مہنگی ہونے کا امکان 

اسلام آباد:یوکرین پر روس کے حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرول 7 روپے فی لیٹرتک بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں تو یکم مارچ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناگزیز ہوجائے گا۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک میں پٹرول کی قیمت  7 اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

 واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔