پیٹرول قیمت اب بھی کم، ترجمان وزیر خزانہ

ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ہم ماضی کے مقابلے میں پیٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں، تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 166 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 15، 20 ڈالر نہ بڑھی تو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ہم ماضی کے مقابلے میں پیٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں، تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی۔

گیس بحران سے متعلق سوال پر ترجمان وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گیس کی سپلائی کافی بہتر ہو چکی ہے، میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے۔

ترجمان وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کم سے کم بوجھ عوام پر منتقل ہو۔