کم تنخواہ دار سرکاری ملازمین کو احساس راشن پروگرام میں شامل کرنیکا فیصلہ

پشاور:کم تنخواہ دار سرکاری ملازمین کو احساس راشن پروگرام میں شا مل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 خیبر پختوا حکومت سے ایسے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ کم ہے ایسے کم تنخواہ دار ملازمین کو آٹا، گھی، آئل، دالوں کی خریداری پرماہانہ ایک ہزار روپے سبسڈی رعایت دی جائیگی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ماہانہ راشن میں سبسڈی رعایت کے لئے یہ تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

 سرکاری ملازمین کو یہ رعایت یوٹیلٹی سٹورز اور گلی محلوں میں رجسٹرڈ شدہ کریانہ شاپس سے دی جائیگی۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے اس ضمن میں ایسے ملازمین کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہے تاکہ انہیں ماہانہ راشن سبسڈی رعایت پروگرام میں شامل کیا جا سکے۔