ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے کا اضافہ

مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 318 روپے مزید مہنگا کردیا گیا۔  ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے اضافہ ہوا ہے

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے  مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو  سلنڈر کی نئی قیمت 2758 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے اضافہ ہوا ہے، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر  اس وقت2439 روپے 93  پیسے کا ہے۔