عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی

نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت8 ڈالر اضافے کے بعد 113 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

 یوکرین کے خلاف روسی جارحیت نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پَر لگا دیے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں سات ڈالر چوبیس سینٹ کا اضافہ ہوا اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ایک سودس ڈالر سڑسٹھ سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی اٹھ ڈالرکا اضافہ ہوا، جس کے بعد لندن برینٹ کی قیمت ایک سو تیرہ ڈالر کی بَلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپ نے روس پر معاشی پابندیاں مزید سخت کر دی اور کل امریکہ نے بھی روس کی ائیر لاینز کیلئے اپنے فزائی حدود بند کر دی ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیوکلیر پاور انڈیسٹری نے وائٹ ہاوس سے کہا ہے کہ روس سے یورینیم کی خریداری جاری رکھے تاکہ بجلی کی قیمتوں پر قابو رکھا جائے۔