جاوید آفریدی نے فٹبال کلب چیلسی خریدنے کیلئے کوششیں شروع کردیں 

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے فٹبال کلب چیلسی خریدنے کا ارادہ کر لیا۔اور اس کیلئے باقاعدہ کوششیں بھی شروع کردی ہیں 

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بزنس مین جاوید آفریدی نے کلب خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس سرمایہ کاری کے لئے اہم اقدامات بھی کر رہے ہیں۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے جاوید آفریدی کی ٹیم نے گزشتہ روز برطانیہ میں کھیلوں اور قانونی ایجنسی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

 کلب کے مالک ابرامووچ کم از کم 2.5 بلین ڈالر کی پیشکش کے منتظر ہیں۔

کلب خریدنے کیلئے سوئس ارب پتی ہینس جورگ وِس مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں۔ جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ابرامووچ کی جانب سے انہیں چیلسی خریدنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلش فٹبال کلب چیلسی کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے ٹیم فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔