حکومت کا 5 روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانیکا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے 5 روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ تفصیلات کا اعلان میں  جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کروں گا۔

 انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

 حماد اظہر نے کہا کہ کسان بھائی جو شمسی توانائی کے ساتھ ٹیوب ویل چلاتے ہیں ان کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔اب آپ نیٹ میڑرنگ کی سہولت استعمال کریں اور جن دنوں ٹیوب ویل چلانے کی ضرورت نہیں، اْن دنوں میں بجلی پیدا کر کے حکومت کے سسٹم میں ڈالیں اور اپنے بل کی رقم میں کمی لائیں۔یہ سہولت پورے پاکستان میں میسر ہے۔