پنڈی ٹیسٹ میں پشاور حملے کے متاثرین اور لیجنڈ کرکٹر شین وارن کو خراج عقیدت

 راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل پشاور حملے کے متاثرین اور لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کراظہارافسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے دوسرے روز کھیل شروع ہونے سے پہلے پشاور حملے کے متاثرین اور لیجنڈ کرکٹر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر سر جھکائے اور پشاور دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

شین وارن گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث 52 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے تھے۔ وہ تھائی لینڈ میں تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں قصہ خوانی بازار میں مسجد نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔