84 فیصد پاکستانی ابتر معاشی حالات کا شکار

خود کو مالی صورت حال کے اعتبار سے کمزور کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں دن بدن اضافہ دیکھاجا رہا ہے۔ 

اپسوس پاکستان نے 1000 سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں 27 فیصد افراد معاشی حالت کو کمزور کہتے تھے اور اب 42فیصد پاکستانی اپنی معاشی صورت حال سے پریشان ہیں۔ اس کے علاوہ 55 فیصد پاکستا نیوں کو 6 ماہ میں مالی صورت حال میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے جبکہ موجودہ ملکی معاشی حالات بھی پاکستانیوں کو اعتماد دینے میں ناکام ہے۔

ستاسی فیصد پاکستانی صارفین عام گھریلو یا ذاتی اشیاء کی خریداری  اور 87 فیصد گھر یا گاڑی خریدنے کے بارے میں پُراعتماد نہیں ہیں جبکہ 84 فیصد لوگ ابتر معاشی حالات کے باعث پیسے بچانےمیں ناکامی کا کہہ رہے ہیں۔