شرح سود 75۔9 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

 شرح سود 9 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رہے گی، حکومت کے ریلیف پیکج سے مہنگائی کی شرح کی بہتر ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں زری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 9.75 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ اس موقف کاعکاس ہے کہ ملکی طلب اورکرنٹ اکاؤنٹ مستحکم رفتارسے اعتدال پرآرہاہے۔