ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے، پنڈی ٹیسٹ میں سنچری سکور کرنے والے اظہر علی دس درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے۔

پنڈی ٹیسٹ میں دو سنچریاں سکور کرنے والے امام الحق نے کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کرلی۔

آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بولرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے، کیوی کپتان کین ولیم سن چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نویں نمبر پر
موجود ہیں۔

بولرز رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے، روی چندر ایشون دوسرے، کاگیسو ربادا تیسرے، شاہین آفریدی چوتھے نیوزی لینڈ کے کائل جیمی سن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔