عالمی سنوکر چیمپئن شپ:پاکستان کے احسن رمضان نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیت کردنیا کے کم عمر ورلڈ ایماچوئر سنوکر چیمپیئن بن گئے ہیں۔

دوحہ:آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران کے امیر سرکوش کو شکست دے کر پاکستان کے 16 سالہ کیوئسٹ احسن رمضان نے عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے کانٹے دار  فائنل مقابلے میں پاکستان کے احسن رمضان نے اپنے ایرانی حریف امیر سرکوش کو 6-5 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ دوحہ میں ہونے والی ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد سے پاکستان نے چار میں سے تین تمغے جیتے ہیں۔