سیاسی گرمی کراچی سٹیڈیم بھی پہنچ گئی،شائقین کرکٹ سیاسی ورکرز میں تبدیل

پاکستان اور آسٹریلیا مابین میچ دوران تماشائی لڑپڑے،سٹیڈیم میں موجود پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارٹیوں کے حامیوں نے ایکدوسرے کے قائدین خلاف نعرے لگائے،ہاتھا پائی کرنے پر سکیورٹی اسٹاف نے پانچ تماشائیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا۔

اتوار کو میچ کے دوسرے روز  نیشنل اسٹیڈیم میں وسیم اکرم انکلوژر سمیت کئی انکلوژرمیں بعض تماشائیوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے جس پر وہاں موجود پی ٹی آئی کے حامی طیش  میں آگئے۔

پی ٹی آئی کے حامی تماشائیوں نے زرداری چور نواز چور کے نعرے لگائے جب کہ اس موقع پر ایک انکلوژر میں کچھ تماشائیوں میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی بھی ہوگئی جس پر وہاں موجود سکیورٹی اسٹاف نے پانچ تماشائیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا۔