سونے کی قیمت میں کمی آنے لگی

روس یوکرین جنگ کے دوران سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس میں اب واضح کمی واقع ہورہی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1350 روپے کم ہوئی ہے۔

1350 روپے کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 768 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 42 ڈالر کم ہوکر 1925 ڈالر ہوگئی ہے۔