پی آئی اے کا عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان 

 کراچی: قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے رایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

 پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن نے مدینہ اور  جدہ کا دوطرفہ کرایہ 95 ہزار 628 روپے کردیا ہے جب کہ اس سے قبل  مدینہ اور جدہ کا دو طرفہ کرایہ ایک  لاکھ سے زائد تھا۔ 

پی آئی اے کے مطابق پی کے 9759 لاہور سے جدہ اور  پی کے 9741 اسلام آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

 اس کے علاوہ  پی کے 9731 کراچی سے جدہ اور پی کے 9735 پشاور تا جدہ کی پروازوں کے کرایوں میں 5 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔