8-2ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

 

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8.2ارب کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان پیکج2کروڑ افراد کی بجائے ملک بھر کے عوام کیلئے ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی  وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، معاونین اورمشیروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جی ٹوینٹی ممالک کی جانب سے قرض موخر کے اقدامات کی منظوری دی گئی ہے جی ٹوینٹی کے 15ممالک کیساتھ قرض موخرکے اقدامات کئے جائیں گے۔

ایل این جی ٹوپائپ لائن منصوبے کیلئے 21ارب کی بینک گارنٹی کی منظوری، جھل مگسی فیلڈسے 15ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی دوبارہ فراہمی کی منظوری اور ماڑی گیس فیلڈسے110ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی ہے،کپاس کی 2022-23کی فصل کیلئے کم از کم قیمت5700روپے من مقرر کی گئی ہے اور ابتدائی طور پر کپاس کی 2ملین گانٹھوں کی خریداری کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ملٹری اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کیلئے 200ملین کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ جب کہ پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈایمرجنگ ٹیکنالوجی کیلئے 3.50ارب گرانٹ منظوری دی گئی ہے، پی ایس او، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے تیل کی قیمتوں کے فرق کیلئے 11.73ارب اضافی منظوری دی گئی ہے یہ سپلیمنٹری گرانٹ کی رقم 31مارچ تک کیلئے فراہم کی جائیگی۔