کراچی ٹیسٹ: بابراعظم اور عبداللہ شفیق نے شراکت کا نیا ریکارڈ بنادیا

 کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی شراکت 500 سے زائد گیندوں پر مشتمل تھی جو کسی بھی ٹیسٹ میں بالز کے اعتبار سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت رہی۔

اس سے قبل چوتھی اننگز میں بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی 500 گیندوں تک رہی تھی۔

بھارتی جوڑی نے 2001  میں جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے آخری روز عبداللہ شفیق شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 96 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

 آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان پہلی اننگز میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا۔

جب کہ آسٹریلیا نے دوسری اننگز 97 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا۔