پیٹرول کی سبسڈی،عوام کو ریلیف حکومتی معاملہ ہے،آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں: ترجمان وزیر خزانہ

وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہناہے کہ پیٹرول پرسبسڈی کا بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی اور آئی ایم ایف نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا اور ایڈجسٹمنٹ حکومتی معاملہ ہے،  آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات خوش اسلوبی سے ہوئے اور حکومت اپنے تمام اہداف جون تک مکمل کر لے گی۔

مزمل اسلم  کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمت درست ہے جب کہ منفی پروپیگنڈا مفاد پرستوں کا ایجنڈا ہے، مہنگائی پر صوبائی حکومتیں قابو پارہی ہیں۔