روسی حملہ عالمی معیشت کے لیے تباہ کن،مہنگائی بڑھے گی، آئی ایم ایف

 نیو یارک: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین کی جنگ دنیا کی معیشت اور سیاست کو ادھیڑ کر رکھ سکتی ہے۔

 آئی ایم ایف کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ روس کے حملے کے اثرات دنیا کی معیشت پر ترقی کی رفتار میں کمی، مہنگائی میں اضافے کی شکل میں سامنے آنے کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کو لمبے عرصے کے لیے ایک نئے سانچے میں ڈھال سکتی ہے۔

 آئی ایم ایف  نے کہا  ہے کہ پناہ گزینوں کی لہر اور دوسرے انسانی مسائل کے علاوہ اس جنگ سے افراط زر بڑھے گی، خوراک اور توانائی کی اشیا مہنگی جبکہ آمدنی کی قدر ہو گی۔

صورت حال کے اثرات کاروبار میں خلل، سپلائی چینز کی بندش اور یوکرین کے ہمسایہ ممالک میں ترسیلات کی کمی کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق تجارت اور کاروبار بری طرح متاثر ہوں گے، سرمایہ کاروں میں غیریقینی بڑھے گی، جس سے اثاثوں کی قیمتیں گر جائیں گی۔ 

مالی حالات تنگی کی طرف جائیں گے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس سے سرمائے کا اخراج ہو سکتا ہے۔

تصادم عالمی معیشت کے لیے ایک زوردار دھچکا ہے جس سے پیداواری شعبہ متاثر ہو گا اور نرخ بڑھیں گے۔