ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

لیفٹ ارم اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث قومی سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آصف آفریدی نے حال ہی میں پاکستان سیر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں 5 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محمد حارث نے 5 میچز میں 166 رنز سکور کیے تھے۔

حارث پاکستان کپ کے 7 میچز میں 219 رنز بھی بنا چکے ہیں جبکہ اسی ایونٹ میں ان ہی کی ٹیم کے سپنر آصف آفریدی بھی اب تک 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دوسری طرف انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹسیٹ سیریز سے باہر ہونے والے محمد نواز مکمل فٹ ہوچکے ہیں، لہٰذا انہیں وائٹ بال سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

ون ڈے سکواڈ میں کپتان بابراعظم، شاداب خان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹی 20 سکواڈ  میں کپتان بابراعظم، شاداب خان نائب کپتان، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اورعثمان قادر شامل ہیں۔