کھاد پر سبسڈی کی منظوری

 اسلام آباد: ای سی سی نے کسانوں کو خریف سیزن 2022ء کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے کسانوں کو خریف سیزن 2022ء کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی۔

خریف سیزن کیلئے سبسڈی 24 ارب 26 کروڑ روپ ہو گی،سبسڈی ففٹی ففٹی شیئرنگ بنیادوں پر دی جائے گی۔ای سی سی نے سندھ اور بلوچستان کے کسانوں کو دی گئی سبسڈی کی تاریخ میں توسیع دیدی۔

 اعلامیہ کے مطابق سندھ اور بلوچستان کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

سندھ کیلئے 77 ارب کی کیش کریڈٹ لمٹ پر 14 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کر دیا گیا،بلوچستان کیلئے 6.20 ارب کی کیش کریڈٹ لمٹ پر 1 لاکھ میٹرک ٹن خریداری کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔

ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت 1950 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے فی من کردی، پنجاب کیلئے 220 ارب کی کیش کریڈٹ لمٹ پر 40 لاکھ میٹرک ٹن خریداری کا ہدف مقرر کیاگیا۔

خیبرپختونخوا کیلئے 72.50 ارب کی کیش کریڈٹ لمٹ پر 12 لاکھ میٹرک ٹن خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا،پاور ڈویژن کیلئے 50 ارب اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کیلئے 4.5 ارب سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔