پی سی بی ذرائع مطابق پاکستان آسٹریلیا مابین سیریز کے میچز شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،تاہم ون ڈے اور تی 20 میچز میچز راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیے گئے ہیں،جبکہ میچز کا مقام سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں وائٹ بال کرکٹ میچز کروانے کی تصدیق کر دی ہے، میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور میچز کا مقام سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے بھی لاہور میں ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہونا ہے جس کا دوسرا میچ 31 مارچ اور تیسرا میچ دو اپریل کو شیڈول ہے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین ایک روزہ میچز دوپہر تین بجے شروع ہوں گے۔
ماہ رمضان کی وجہ سے پانچ اپریل کو ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے آغاز کا وقت رات ساڑھے آٹھ بجے رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت پیر یا منگل سے شروع ہوگی۔
پہلے سے مجوزہ شیڈول کے مطابق یہ میچز لاہور میں ہی کروانے کا پلان بنایا تھا لیکن بعد میں کرکٹ آسٹریلیا کے کہنے پر راولپنڈی میں وائٹ بال کرکٹ کے میچز کو شفٹ کیا گیا تھا، اب سیاسی صورتحال کے تناظر میں انہیں دوبارہ لاہور میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس میں تمام میچز راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے کی تصدیق کر دی۔