ایشیا کپ ٹی 20کے شیڈول کا اعلان

کولمبو: کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر ہے کہ رواں سال وہ کرکٹ کے دو میگا ایونٹ سے لطف اندوز ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے رواں سال ایشیا کپ کرانے کی منظوری دے دی ہے، اس بات کا فیصلہ بورڈ کی اہم ترین میٹنگ میں کیا گیا۔

اے سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ رواں سال ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ کے کوالیفائر میچز کا آغاز 20 اگست سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے، سال دو ہزار بیس میں ی گورننگ باڈی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے عالمی وبا کرونا کے باعث ٹورنامنٹ منسوخ کردیا تھا۔

سال دوہزار اکیس میں ٹورنامنٹ کے آغاز کے لئے سری لنکا کے وینیو کا انتخاب کیا گیا تاہم اس بار بھی کرونا وائرس نے منتظمین کی امیدوں پر پانی پھیرا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم رہی ہے، جس نے 14 ایڈیشنز میں سے 7 بار اسے اپنے نام کیا، پانچ بار سری لنکا نے ایشیا کپ کی ٹرافی اٹھائی جبکہ پاکستان صرف دو بار یہ اعزاز اپنے نام کرسکا ۔